دنیا و آخرت میں عافیت کی دعا
حضرت ابو بکر صدیق رض سے روایت ہے کہ رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوے سنا
اللہ سے یقین اور عافیت کی دعا کرو کیونکہ یقین کے بعد عافیت سے زیادہ بہتر کوئی چیز نہی جو کسی کو عطا ہو
اس میں آپنے دنیا و آخرت کی عافیت جمع فرمادی ہے
اور امر واقعہ بھی یہی ہے کہ دارین میں بندہ کے حالات یقین اور عافیت کے بغیر اصلاح پذیر نہیں ہو سکتے
چنانچہ یقین سے آخرت کی سزائیں دور ہوتی ہیں اور عافیت سے قلب و بدن امراض سے نجات پاتا ہے
پس جب عافیت اور صحت کی کی یہ شان ہے
تو ہم ان امور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طیبہ بیان کرینگے جو انہیں پڑھےگا وہ محسوس کریگا کے اپکی سنت کے مطابق زندگی گزارنا ہی سب سے بہتر ہے
جس سے بدن و قلب اور دنیا و آخرت کی زندگی کی صحت و نعمت حاصل کی جاسکتی ہے
انشاءاللہ اگلی پوسٹوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں اور زندگی گزارنے کا طریقہ اور اصول اپلوڈ کیے جاینگے
