حرمت رشوت

رشوت پر لعنت

 

حضرت عبدالله ابن عمر رض سے روایت ہے کہ رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے رشوت دینے اور رشوت لینے والے پر

ابن ماجہ و ترمذی نے حضرت ثوبان رض کی روایت میں یہ بھی زیادہ کیا ہے کے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر بھی لعنت فرمائی جو ان دونوں کے درمیان معاملہ ٹھہرانے والا ہو

رشوت پر دوزخ کا عذاب

حدیث شریف میں ہے کے رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں دوزخ کی آگ میں جھونکے جائیں گے

نوٹ

البتہ جہاں بغیر رشوت دیئے ظالم کے ظلم سے نہ بچ سکے وہاں اکراہاً  دینا جائز ہے مگر لینا وہاں بھی حرام ہے

 

Leave a Comment