دوسروں پر رحم کرنا

دوسروں پر رحم کرنا

حضرت جریر بن عبدالله رض فرماتے ہیں کہ رسول نے فرمایا اللہ ایسے شخص پر رحم نہیں فرماتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا

مسلمان کو حقیر سمجھنا

حضرت ابو ہریرہ رض سے روایت ہے کہ رسول نے فرمایا کہ آدمی کے لئے یہ شر کافی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے مسلمان کی ساری چیزیں دوسرے مسلمان پر حرام ہیں اس کی جان اس کا مال اس کی آبرو یعنی نہ اس کی جان کو تکلیف دینا جائز ہے نہ اسکے مال کا نقصان کرنا اور نہ اسکی آبرو کو کوئی صدمہ پہنچانا مثلا اسکا عیب کھولنا اسکی غیبت کرنا وغیرہ

Leave a Comment