Skip to content
رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا
میں تم کو نصیحت کرتا ہوں اللّه کے تقوے کی کیونکہ یہ تقویٰ بہت زیادہ آراستہ کرنے والا اور سنوارنے والا ہے تمہارے سارے کاموں کو حضرت ابو ذر رض فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول ﷺ اور نصیحت فرمائے آپ نے ارشاد فرمایا تم قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ کے ذکر کو لازم پکڑ لو کیونکہ یہ تلاوت اور ذکر ذریعہ ہوگا آسمان میں تمہارے ذکر کا اور زمین میں نور کا
ابو ذر رض کہتے ہیں میں نے پھر عرض کیا مجھے کچھ اور نصیحت فرمائے
آپ نے ارشاد فرمایا زیادہ خاموش رہنے کی اور کم بولنے کی عادت اختیار کرو کیونکہ یہ عادت شیطان کو دور کرنے والی اور دین کے معاملے میں تم کو مدد دینے والی ہے
ابو ذر رض کہتے ہیں میں نے پھر عرض کیا مجھے کچھ اور نصیحت فرمائے
آپ نے ارشاد فرمایا
زیادہ ہنسنا چھوڑ دو کیونکہ یہ عادت دل کو مردہ کردیتی ہے اور آدمی کے چہرے کا نور اسکی وجہ سے جاتا رہتا ہے
ابو ذر رض کہتے ہیں میں نے پھر عرض کیا مجھے کچھ اور نصیحت فرمائے
آپ نے ارشاد فرمایا
ہمیشہ سچ بولو اگر چہ لوگوں کو کڑوا لگے
ابو ذر رض کہتے ہیں میں نے پھر عرض کیا مجھے کچھ اور نصیحت فرمائے
آپ نے ارشاد فرمایا
اللّه کے بارے میں کسی ملامت کرنے والی کی پرواہ نہ کرو
ابو ذر رض کہتے ہیں میں نے پھر عرض کیا مجھے کچھ اور نصیحت فرمائے
آپ نے ارشاد فرمایا
جو کچھ تم اپنے نفس اور اپنی ذات کے بارے میں جانتے ہو چاہیے کہ وہ تم کو باز رکھے دوسروں کے عیبوں کے پیچھے پڑنے سے