مال کی قدر
حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ جو آدمی دولت کو پسند نہیں کرتا اس میں کوئی خوبی نہیں ہے کیونکہ اس کے وسیلہ سے رشتداروں کے حقوق پورے کئے جاتے ہیں اور امانت ادا کی جاتی ہے اور اس کی برکت سے آدمی دنیا کے لوگوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے
قناعت
رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جو کچھ دیتا ہے اس سے ان کی آزمائش کرتا ہے اگر وہ اپنی قسمت پر راضی ہو جائیں تو ان کی روزی میں برکت عطا فرماتا ہے اور اگر راضی نہ ہوں تو ان کی روزی کو وسیع نہیں کرتا
حضرت علی رض فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو آدمی تھوڑی سی روزی پر راضی ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے چھوٹے سے عمل سے راضی ہو جاتا ہے
حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی کام میں کامیاب ہو اس پر لازم ہے کہ اس کو نہ چھوڑے
معاملہ میں صداقت
حضرت معاز رض فرماتے ہیں رسول ﷺ نے فرمایا کہ سب سے عمدہ شعبہ ان سودا گروں جو بولتے ہیں تو سچ بولتے ہیں جھوٹ نہیں بولتے اگر ان کے پاس امانت رکھوائی جاۓ تو خیانت نہیں کرتے جب وعدہ کرتے ہیں تو وعدہ خلافی نہیں کرتے
اور جب کوئی چیز فروخت کرتے ہیں تو اسکی بے حد تعریف نہیں کرتے اور جب کوئی چیز خرید تے ہیں تو اس کی قیمت ادا کرنے میں دیر نہیں کرتے اور اگر ان کا قرض کسی کے ذمہ ہو تو مقروض کو تنگ نہیں کرتے
