رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کے اسلام کی پانچ چیزوں پر ہے
توحید و رسالت کا اقرار کرنا
نماز پڑھنا
زکوۀ دینا
رمضان کے روزے رکھنا
حج کرنا
رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان اور کفر کے درمیان نماز کا فرق ہے
رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی وہ کافر ہو گیا
اللّه تعالی کے نزدیک نماز کا بہت بڑا رتبہ ہے کوئی عبادت اللّه کے نزدیک نماز سے زیادہ پیاری نہیں ہے
اللّه تعالی نے اپنے بندوں پر پانچ وقت کی نمازیں فرض کردی ہیں
انکے پڑھنے کا بہت بڑا ثواب ہے اور چھوڑنے کا بہت بڑا گناہ ہے
حدیث میں آیا ہے
جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور دل لگا کر اچھی طرح نماز پڑھے قیامت کے دن اللّه پاک اسکے سب چھوٹے اور بڑے گناہ بخش دیگا اور جنّت عطاء فرماۓ گا
رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز دین کا ستون ہے جس نے نماز کو اچھی طرح پڑھا اس نے دین کو ٹھیک رکھا اور جس نے نماز نہ پڑھی اس نے دین کے ستون کو گھرا دیا اور ارشاد فرمایا قیامت میں سب سے پہلے نماز کا ہی سوال ہوگا اور نمازیوں کے ہاتھ پاؤں اور منہ قیامت میں سورج کی طرح چمک رہے ہونگے اور بے نمازی اس دولت سے محروم رہینگے
اور نمازیوں کا حشر کے دن نبیوں اور ولیوں کے سات ہوگا اور بے نمازیوں کا فرعون اور بڑے بڑے کافروں کے ساتھ ہوگا
اللّه پاک ہم سب کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی توفیق عطاء فرماۓ
