نماز و طہارت

نماز و متعلقات نماز طہارت

طہارت جز و ایمان ہے

 ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ طہارت اور پاکیزگی جز و ایمان ہے اور کلمہ الحمد للہ میزان عمل کو بھر دیتا ہے اور سبحان اللہ والحمد للہ بھر دیتے ہیں آسمانوں اور زمین کو ،نماز نور ہے اور صدقہ دلیل و برہان ہے اور صبر اجالا ہے اور قرآن یا تو حجّت ہے تمہارے حق میں ،یا حجّت ہے تمہارے خلاف

ہر آدمی صبح کرتا ہے پھر وہ اپنی جان کا سودا کرتا ہے یا پھر یا تو اسے نجات دلادیتا ہے یا اسکو ہلاک کر دیتا ہے 

  حدیث مبارک

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کے رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دس چیزیں ہیں جو امور فطرت میں سے ہیں

 مونچھوں کا تراشنا

داڑھی رکھنا

 مسواک کرنا

 ناک میں پانی لیکر صاف کرنا

 ناخن تراشنا

 انگلیوں کے جوڑوں کو جن میں اکثر میل کچیل رہ جاتا ہے اہتمام سے دھونا

بغل کے بال کاٹنا

زیر ناف بالوں کی صفائی کرنا

پانی سے استنجا کرنا

10

حدیث کے راوی کہتے ہیں ہمارے شیخ مصعب نے بس یہی نوں چیزیں ذکر کی اور فرمایا دسویں چیز بھول گیا ہوں اور میرا گمان یہی ہے کے وہ دسویں چیز کلّی کرناہے

Leave a Comment