نمازکیاہے؟

قائم رکھو نماز اور مت ہو شرک کرنے والوں میں سے (القرآن )

نماز ایک ایسی پسندیدہ عبادت ہے جو ہر نبی کے دور میں تھی

حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر تمام نبیوں کی امّت پر نماز فرض تھی

البتہ نماز کی کیفیت اور اور تعینات میں فرق تھا

ہمارے نبی کی امّت پر شروع دور میں دو وقت نماز فرض تھی

ایک سورج نکلنے سے پہلے اور ایک سورج غروب ہونے کے بعد

ہجرت سے ڈیڑھ سال پہلے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج سے نوازا گیا تو نماز ان پانچ وقتوں میں فرض کی گئی

فجر صبح صادق کے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے تک

ظہر زوال آفتاب یعنی جب سورج کو زوال ہو جاۓ

عصر کی نماز جب مثل اول ہو یعنی جب ہر چیز کا سایہ ایک گناہ ہو جاۓ

مغرب جب سورج غروب ہو جاۓ

عشاء جب آسمان کی سرخی ختم ہو جاۓ یعنی آسمان پورا کالا ہو جاۓ

 

Leave a Comment